Thursday, April 25, 2024

ہم کسی سے بدلہ نہیں لیں گے، شہباز شریف

ہم کسی سے بدلہ نہیں لیں گے، شہباز شریف
April 10, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - شہباز شریف کا کہنا ہے وہ کسی سے بدلہ نہیں لیں گے۔

شہباز شریف نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا عوام کے شکر گزار ہیں، قوم کی قربانیاں رنگ لے آئیں۔ بے قصور لوگوں کو جیلوں میں نہیں بھجوائیں گے ۔ انصاف اور قانون اپنا راستہ لے گا ۔ ماضی کی تلخیوں میں جانے کے بجائے  آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ اپوزیشن کا اتحاد پاکستان کو تعمیر کرے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد 174 ووٹ سے کامیاب ہو گئی تھی۔ اسپیکر اسد قیصر کے مستعفی ہونے پر ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کی کارروائی مکمل کی گئی تھی ۔ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا