Friday, March 29, 2024

ہم کراچی میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہیں، بلاول بھٹو

ہم کراچی میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہیں، بلاول بھٹو
May 14, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے ہم کراچی میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے چینی باشندوں کیلئے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا گزشتہ دنوں کراچی میں چینی اساتذہ مارے گئے۔ چینی باشندوں کے خاندان سے دلی ہمدردی ہے۔ ہم کراچی میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ چینی باشندے ہمارے مہمان ہیں، ان کو سہولتیں فراہم کریں گے۔ پاکستان اور چین دوستی کے دشمنوں کو معاف نہیں کریں گے۔ پاکستانی کبھی اپنے مہمانوں پر حملے برداشت نہیں کریں گے۔ پاکستانی اور چینی باشندوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

بلاول بھٹو نے کہا پاکستان اور چین نے ہمیشہ مل کر تمام چیلنچز کا مقابلہ کیا۔ کراچی میں دہشتگرد حملے میں ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے گی۔ دہشتگردوں کا مقابلہ کریں گے اور ان کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔