Friday, April 26, 2024

ہم فضل الرحمان نہیں، سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آیا قبول کرینگے، فواد چودھری

ہم فضل الرحمان نہیں، سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آیا قبول کرینگے، فواد چودھری
April 7, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - رہنماء پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آیا قبول کرینگے، ہم فضل الرحمان نہیں اور نہ ہی ہمارے پاس انصار اسلام فورس ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات نہ کراکر آئین کی سنگین خلاف ورزی کررہا ہے، الیکشن کمیشن کے پاس کوئی جواز نہیں ہے، الیکشن کمیشن انتخابات نہ کرانے کا کہہ کراپنے خلاف سنگین ایجنڈا کھڑا کررہا ہے۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ ملک آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلوں پر چلتا ہے، ملک مولانا کے فیصلوں پر نہیں چلتا۔ جو سیاسی جماعتیں الیکشن سے بھاگ رہی ہیں وہ چھلی بیچنے کی ریڑی لگا دیں۔