Saturday, June 25, 2022

حلیم عادل شیخ پی ٹی آئی سندھ کے نائب صدر کے عہدے سے مستعفی

حلیم عادل شیخ پی ٹی آئی سندھ کے نائب صدر کے عہدے سے مستعفی
February 17, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) پی ٹی آئی سندھ میں پارٹی عہدوں پر نامزدگی کے چند گھنٹے بعد ہی اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ مستعفی ہوگئے۔

پی ٹی آئی سندھ میں عہدیداروں کے انتخاب پر اختلافات سامنے آگئے، حلیم عادل شیخ کو پی ٹی آئی کے صوبائی صدر کے عہدے کے بعد سندھ کا نائب صدر مقرر کیا گیا تھا۔ انہوں نے مرکزی جنرل سیکرٹری کو استعفیٰ ارسال کردیا۔

ذرائع کے مطابق صوبائی صدر کے عہدے کے بعد نائب صدر بنانا حلیم عادل کو ناگوار گزرا، تحریک انصاف سندھ کے اندر مختلف گروپس بن گئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے عہدے ملنے کے چند گھنٹوں میں مستعفی ہونے والے افراد کی تعداد پانچ ہوگئی۔ نائب صدر علی جونیجو اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی محمود مولوی نے سینئر نائب صدر کراچی ڈویژن سے استعفی دے دیا۔

جنرل سیکریڑی میر پور خاص اکبر پلی نے بھی استعفی ارسال کردیا، اکبر پلی سابق ریجنل صدر میرپورخاص تھے۔ سید ذوالفقار شاہ ڈل ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ سید ذوالفقار شاہ سابق ریجنل سیکرٹری جنرل حیدرآباد تھے۔