Friday, April 19, 2024

حلیم عادل شیخ پر ہتک عزت کیس میں فرد جرم عائد

حلیم عادل شیخ پر ہتک عزت کیس میں فرد جرم عائد
January 17, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی کی مقامی عدالت نے ہتک عزت کیس میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد کردی۔

حلیم عادل شیخ کا صحت جرم سے انکار کردیا گیا، عدالت نے 13 فروری کو گواہوں کو طلب کرلیا۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے پی ٹی آئی رہنماء پر ہتک عزت کے تین کیس دائر کیے ہیں۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بے بنیاد الزامات لگائے گئے، ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

سعید غنی کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کیخلاف قانونی کارروائی کا حق استعمال کیا ہے۔