Wednesday, April 24, 2024

حلیم عادل شیخ کو سادہ لباس افراد نے لاہور سے حراست میں لے لیا

حلیم عادل شیخ کو سادہ لباس افراد نے لاہور سے حراست میں لے لیا
July 6, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کو سادہ لباس افراد نے لاہور سے حراست میں لے لیا۔

حلیم عادل شیخ کے ترجمان کے مطابق حلیم عادل شیخ لاہور کے علاقے گلبرگ کے ایک نجی ہوٹل میں قیام پذیر تھے جہاں سے انہیں سادہ لباس میں ملبوس افراد نے حراست میں لیا اور نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ حراست میں لینے والے افراد نے تعارف نہیں کرایا کہ کس ادارے سے ہیں۔ حلیم عادل شیخ گزشتہ روز ہی لاہور پہنچے تھے۔