Wednesday, April 24, 2024

حلیم عادل شیخ کو لاہور کی ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش کر دیا گیا

حلیم عادل شیخ کو لاہور کی ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش کر دیا گیا
July 6, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو لاہور کی ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش کر دیا گیا۔

حلیم عادل شیخ کو اینٹی کرپشن سندھ نے پنجاب پولیس کی مدد سے گرفتار کیا۔ حلیم عادل پر جامشورو میں 63 ایکڑ زمین کے جعلی کاغذات بنانے کا مقدمہ درج ہے۔

اس موقع پر حلیم عادل شیخ نے نعرے بازی کی۔ سماعت کے دوران حلیم عادل شیخ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ  مجھے کرپشن پر گرفتار کیا ہے،ہمارا کیس ہاٸی کورٹ میں بھی زیر التوا ہے، حلیم عادل شیخ کو صحت کے  مساٸل کا سامنا ہے ، باٸی روڈ لے جانے میں تکلیف بڑھ سکتی ہے۔

پیشی کے وقت میڈیا سے گفتگو میں حلیم عادل شیخ بولے وہ عمران خان کے سپاہی ہیں، جھوٹے الزامات سے ڈرنے والے نہیں ۔

میڈیا سے بات چیت میں پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری نے کہا کہ حلیم عادل کو رات کو گرفتار کیا اور ایف آئی آر صبح کے وقت درج کی گئی۔