فیصل آباد (92 نیوز) - حکومتی دعوؤں کے برعکس پاکستان کی ایکسپورٹ تنزلی کا شکار ہوگئی۔
پاکستان میں ایکسپورٹ تنزلی کا شکار ہے، دستاویزات کے مطابق ایک ماہ کے دوران ایکسپورٹ میں پچھتر ملین ڈالرز کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ماہ ستمبر میں 2446، اکتوبر میں 2371 ملین ڈالر کی ایکسپورٹ ہوئی۔
ایک ماہ کے دوران ایکسپورٹ سے دوگنا زیادہ 4636 ملین کی اشیاء امپورٹ کی گئیں۔ ایک ماہ کے دوران ایکسپورٹ میں 3.07 فیصد کمی واقع ہوئی۔
ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پیداواری لاگت زیادہ ہونے کے باعث بین الاقوامی خریدار یہاں کا رخ نہیں کر رہا۔ کرسمس اور نئے سال کی آمد کے باوجود آڈرز نہیں مل رہے۔