Wednesday, May 8, 2024

حکومتی اتحادی ایم کیوایم کا پیکا آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار

حکومتی اتحادی ایم کیوایم کا پیکا آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار
February 23, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) حکومتی اتحادی ایم کیوایم نے پیکا آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔

وفاقی وزیر امین الحق نے وزیراعظم کو خط میں لکھا کہ اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لئے بغیر کی گئی ترامیم سے متفق نہیں۔ بلاضمانت گرفتاری اور فیک نیوز کی تشریح نہ ہونے سے بے چینی پھیل رہی ہے۔ ماہرین کی رائے لی جاتی تو بہتر ترامیم ہو سکتی تھیں۔ اتحادی ہیں لیکن عوام کے بنیادی حقوق کیلئے جدوجہد کرنے والی تنظیم سے تعلق اہم ہے۔ ایم کیوایم کی اندازسیاست میں بنیادی حقوق کےخلاف قوانین کی حمایت کسی صورت نہیں کر سکتے۔ ترمیمی آرڈیننس حکومت کی عوامی حمایت کیلئے خطرہ اور آزادی اظہار رائے کےخلاف ہے۔

امین الحق نے خط میں لکھا وزیراعظم سے امید ہے کہ وہ صحافتی تنظیموں اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد نئی ترامیم کا اجراٗ کرائیں گے۔