Friday, April 19, 2024

حکومتی اتحاد کے واثق قیوم عباسی بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب

حکومتی اتحاد کے واثق قیوم عباسی بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب
July 30, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پنجاب اسمبلی میں حکومتی اتحاد کی ایک اور بڑی فتح، حکومتی اتحاد کے ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار واثق قیوم عباسی بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ اپوزیشن اتحاد کے نامزد امیدوار علی حیدر گیلانی نے کاغذات نامزدگی جمع ہی نہیں کرائے۔

حکومتی امیدوار واثق قیوم عباسی کی جانب سے مقررہ وقت سے پہلے پانچ نامزدگیاں جمع کرائی گئیں۔ اپوزیشن اتحاد کے علی حیدر گیلانی کاغذات نامزدگی وصول کرکے اسمبلی میں ہونے کے باوجود کاغذات نامزدگی جمع کرانے نہیں پہنچے۔

سیکرٹری اسمبلی نے اپوزیشن کی جانب سے امیدوار نہ دینے پر واثق قیوم عباسی کو بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر قرار دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں حکومتی اتحاد کے رہنماء راجہ بشارت اور نومنتخب ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم عباسی نے کہا کہ اپوزیشن نے شکست کے خوف سے راہ فرار اختیار کی۔

اپوزیشن اتحاد کے خلیل طاہر سندھو اور علی حیدر گیلانی نے کہا کہ اسپیکر کے انتخاب میں ہونے والی بے ضابطگیوں کے باعث انتخابی عمل کا بائیکاٹ کیا۔