Monday, May 6, 2024

حکومتی اقدامات کے باوجود ملک بھر میں آٹے کا بحران برقرار، شہر شہر سستے آٓٹے کیلئے طویل قطاریں

حکومتی اقدامات کے باوجود ملک بھر میں آٹے کا بحران برقرار، شہر شہر سستے آٓٹے کیلئے طویل قطاریں
January 12, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - حکومتی اقدامات کے باوجود ملک بھر میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے اور ہر شہر میں سستے آٓٹے کیلئے طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں، سخت سردی میں مرد اور خواتین گھنٹوں آٓٹے کے ٹرکوں کے انتظار پر مجبور ہیں۔

اوپن مارکیٹ میں آٹے کے ریٹس کم نہ ہوسکے جبکہ چکی آٹا بھی 150 روپے کلو پر فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری طرف آٹا آٹے اور فائن کی قیمت میں قیمتوں میں اضافے کے خلاف نان بائی ایسوسی ایشن  نےلاہورمیں سول سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاج دھرنا دیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ فائن آٹے کی 80 کلو کی بوری 12ہزارروپے تک پہنچ چکی ہے جبکہ پندرہ کلو کا آٹے کابِیگ1800 روپے میں مل رہا ہے۔

نان بائیوں کا کہنا تھا کہ روٹی 14اور نان 25 روپے میں فروخت نہیں کرسکتے۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت آٹے کی قیمتوں میں کمی کے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

اے سی سٹی محمد مرتضیٰ نے کہا کہ ملز اور اسمگلنگ روکنے کیلئے سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔