Friday, April 26, 2024

پٹرول 10 روپے سستا کرکے آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی، شاہد خاقان

پٹرول 10 روپے سستا کرکے آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی، شاہد خاقان
March 1, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ۔ رہنماء مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں پٹرول 10 روپے سستا کرکے آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔

منگل کے روز احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم کو اب بیس روپے لوٹانا پڑیں گے، حکومت کو آٹا، چینی اور اشیائے خوردنی سستی کرنا چاہئے تھا۔

شاہد خاقان بولے کہ تحریک انصاف کی حکومت سب سے زیادہ کرپٹ ثابت ہوئی، ان کے دن گنے گئے، یہ جانے والے ہیں، قانونی طریقے سے حکومت کو گھر بھیجیں گے۔

لیگی رہنماء نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب عوام کے سامنے بتائیں ن لیگ کی حکومت میں کونسی کرپشن ہوئی، چیئرمین نیب ٹی وی پر آکر میرے ساتھ مناظرہ کرلیں۔