Saturday, April 27, 2024

حکومت سیاسی جماعتوں سے بات چیت کرنا چاہتی ہے، فواد چودھری

حکومت سیاسی جماعتوں سے بات چیت کرنا چاہتی ہے، فواد چودھری
January 17, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا حکومت سیاسی جماعتوں سے بات چیت کرنا چاہتی ہے۔

 

وزیر فواد چودھری نے ٹویٹ میں کہا چاہتے ہیں، انتخابی عمل، عدالت اور احتساب کے نظام میں اصلاحات آئیں۔ یہ اپوزیشن کے بغیرممکن نہیں تاہم مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی کی کرپٹ قیادت اپنے مقدمات میں ریلیف کےعلاوہ کسی اور موضوع پر گفتگو ہی نہیں کرنا چاہتی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اگر نون لیگ شریف فیملی سے خود کو علیحدہ کرتی ہے تو یہ ایک مثبت پیش رفت ہو گی۔ سیاسی جماعتوں کو اخلاقی اور مالی کرپشن کا شکار قیادت کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ نواز شریف ہر مشکل وقت میں کارکنوں کو تنہا چھوڑ کر لندن پناہ گیر ہو گئے ایسے لیڈر کی عزت نہیں رہتی۔