Friday, April 26, 2024

حکومت شوق سے تحقیقات کرے، ہمارا دامن صاف ہے، شاہ محمود قریشی

حکومت شوق سے تحقیقات کرے، ہمارا دامن صاف ہے، شاہ محمود قریشی
October 2, 2022 ویب ڈیسک

ملتان (92 نیوز) - پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے حکومت شوق سے تحقیقات کرے، ہمارا دامن صاف ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہمارا پہلے دن سے موقف تھا کہ سائفر ایک حقیقت ہے۔ ہمیں حکومتی فیصلے سے کوئی گھبراہٹ نہیں ۔ یہ وہ ہی لوگ ہیں جو کہتے تھے سائفر من گھڑت ہے۔ کیا وزیراعظم ہاؤس سے سائفرغائب ہونے کی تحقیقات ہونی چاہیئے؟ کابینہ نے سائفر کی تحقیقات ایف آئی اے کو سونپی ہے۔ شہباز شریف کےخلاف کارروائی ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا ایف آئی اے کو کہا گیا ہے کہ وہ انکوائری کرے ۔ تحقیقات سے گھبرانے والے نہیں ۔ سائفر ایک حقیقت ہے جو حکومت نے مان لیا ہے ۔ سائفر ملکی سلامتی پر حملہ اور اندرونی معاملات پر مداخلت ہے ، مزید بولے کارکن تیار رہیں۔ کپتان کسی بھی وقت امپورٹڈ حکومت سے چھٹکارے کی کال دے سکتے ہیں۔