Saturday, July 27, 2024

حکومت شہریوں پر ترس کھائے اور ریلیف فراہم کرے، عبدالعلیم خان

حکومت شہریوں پر ترس کھائے اور ریلیف فراہم کرے، عبدالعلیم خان
August 27, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کہتے ہیں حکومت مفلس شہریوں پر رحم کرے اور ریلیف فراہم کرے۔

اتوار کے روز انہوں نے کہا کہ امیروں پر ان کی مالی حیثیت دیکھتے ہوئے ڈائریکٹ ٹیکس عائد اور وصول کیا جائے، حکومت دو سو یونٹ تک بجلی فری اور موٹرسائیکل کیلئے پٹرول سستا کرے، ان کی پارٹی اقتدارمیں آکر تین سو یونٹ تک بجلی کا بل وصول نہیں کرے گی۔