اسلام آباد (92 نیوز) - عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ رات کی تاریکی میں شب خون مار کے حکومت پر ناجائز قبضہ کیا گیا۔ اُلٹا عمران خان مزید مضبوط اور مقبول ہوگئے۔
رات کی تاریکی میں شبخون مارکےحکومت پرناجائزقبضہ کیالیکن اُلٹا عمران خان مزیدمضبوط اورمقبول ہوگیا یہ سوچ رہیں ہیں کہ عمران خان کوکیسےنااہل قراردیاجائےیہ حکومت کاایک اورغلط فیصلہ ہوگاجوانکےگلےپڑےگاعمران خان کھمبےکوبھی ٹکٹ دےگاتووہ جیتےگا حکومت کہتی ہے مرغی مظہر صحت ہے کیک کھائیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 5, 2023
جمعرات کے روز اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے لکھا کہ یہ سوچ رہے ہیں کہ عمران خان کو کسی طرح نااہل قرار دیا جائے جو ان کا ایک اور غلط فیصلہ ہوگا۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ عمران خان کھمبے کو بھی ٹکٹ دیں گے تو وہ جیتے گا۔ شیخ رشید نے بڑھتی مہنگائی پر لکھا حکومت کہتی ہے مرغی مضر صحت ہے ’’کیک‘‘ کھائیں۔