Wednesday, April 24, 2024

حکومت پر کسی کو اعتبار ہی نہیں، عمران خان

حکومت پر کسی کو اعتبار ہی نہیں، عمران خان
July 29, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کہتے ہیں اس حکومت پر کسی کو اعتبار ہی نہیں، اسی لیے آرمی چیف کو امریکی ڈپٹی سیکرٹری کو فون کرنا پڑا۔

جمعہ کے روز عمران خان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معیشت بیٹھ گئی، انڈسٹری بھی نیچے آگئی۔ ٹیکس وصولیاں کم ہو گئیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کہتے ہیں معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام لانا ہوگا، جس کا واحد حل نئے انتخابات ہیں، حکومت میں بیٹھے لوگ انتخابات سے ڈرے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کے بجائے پاکستانی قوم کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ حکومت کون بنائے گا۔ معاشی استحکام کے بجائے ان کی تیاری صرف این آر او کیلئے تھی۔ مریم نواز خود کہتی ہیں یہ لولی لنگڑی حکومت ہے، تو الیکشن کرا دیں۔

عمران خان نے کہا کہ عارف نقوی پاکستان کیلئے کام کررہا تھا، جتنا اوپر جاتا پاکستان کو فائدہ ہوتا۔ 2012 میں عارف نقوی نے تحریک انصاف کیلئے 2 ڈنرز کرکے سیاسی فنڈ ریزنگ کی۔