Thursday, April 18, 2024

حکومت وقت کے احکامات کو تسلیم کرنا انتظامیہ کا فرض ہے، راجہ ریاض

حکومت وقت کے احکامات کو تسلیم کرنا انتظامیہ کا فرض ہے، راجہ ریاض
August 11, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض کہتے ہیں حکومت وقت کے احکامات کو تسلیم کرنا انتظامیہ کا فرض ہے۔

نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام ’’ ہو کیا رہا ہے ‘‘ میں اپوزیشن لیڈرنے مزید کہا 25 مئی کو اگر انتظامیہ نے حکومت کے احکامات پر عمل کیا توانتظامیہ کا قصور نہیں، پنجاب کی انتظامیہ کو نشانہ بنانا درست عمل نہیں ہے۔

راجہ ریاض نے مزید کہا سیاسی لڑائی سیاسی لوگوں میں ہونی چاہئے، ن لیگ کے خلاف اگر تحقیقات کرانی ہیں تو کرائیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔