Saturday, May 4, 2024

کراچی بلدیاتی انتخابات: جماعت اسلامی کا ری کاؤنٹنگ کے عمل پر عدم اعتماد

کراچی بلدیاتی انتخابات: جماعت اسلامی کا ری کاؤنٹنگ کے عمل پر عدم اعتماد
January 19, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی نے ری کاؤنٹنگ کے عمل پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔

جمعرات کے روز امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں پوسٹ پول دھاندلی ہوئی، پیپلزپارٹی دوبارہ گنتی کے نام پر دھاندلی کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب جہاں ری کاؤنٹنگ ہوتی ہے وہاں تھیلے اور سیلیں کھلی ہوئی ملتی ہیں، آر اوز کی جعلسازی پر الیکشن کمیشن نوٹس لے، کوئی عزت سے قبول کرے نہ کرے کراچی کا میئر ہمارا ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ حکومت عوام کو اختیار دینا نہیں چاہتی۔ آخری وقت تک کنفیوزن برقرار رکھی گئی کہ لوگ ووٹ نہ ڈال سکیں۔ فارم گیارہ اور بارہ میں متعدد غلطیاں ہیں۔