Wednesday, April 24, 2024

حکومت نے پٹرول 3 روپے ایک پیسہ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے فی لٹر مہنگا کردیا

حکومت نے پٹرول 3 روپے ایک پیسہ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے فی لٹر مہنگا کردیا
January 16, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ پٹرول کی قیمت 3 روپے ایک پیسہ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی تین روپے لٹر اضافہ کردیا۔

وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

پٹرول کی قیمت میں 3 روپے ایک پیسے اضافے سے 147 روپے 83 پیسے مقرر کردی گئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 3 روپے فی لیٹر اضافے سے 144 روپے 62 پیسے ہوگئی۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافے سے 116 روپے 48 پیسے، لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 3 روپے 33 پیسے اضافہ سے 114 روپے 54 پیسے ہوگئی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ رات 12 بجے سے ہوا۔

عوام نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ یکسر مسترد کردیا، شہریوں نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی پہلے ہی آسمان پر ہے، وزیراعظم ہمارے حال پر رحم کریں۔

شہری بولے کہ آئے روز پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے، غریب کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوگیا۔