Saturday, April 20, 2024

حکومت نے پارلیمنٹ کے ہاتھ باندھ کر عوام دشمن بجٹ پاس کرایا، بلاول بھٹو

حکومت نے پارلیمنٹ کے ہاتھ باندھ کر عوام دشمن بجٹ پاس کرایا، بلاول بھٹو
January 18, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا حکومت نے پارلیمنٹ کے ہاتھ باندھ کر عوام دشمن بجٹ پاس کرایا۔

منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں دوران پریس کانفرنس کہا بجٹ کے خلاف پیپلزپارٹی اور اپوزیشن نے ایوان کے اندر اور باہر احتجاج کیا، بجٹ میں جوٹیکسز لائے گئے ان پر اضافہ کیا گیا، وعدہ کرکے بھی سولر پینل پر ٹیکس نہیں ہٹایا گیا۔ ملک میں تاریخی غربت آئے گی۔

بلاول بھٹو بولے کہ پی ٹی آئی کو عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی ایم ایف معاہدے سے نکلنا ہوگا۔ اسٹیٹ بینک اب پارلیمان،عوام اورعدلیہ کو جوابدہ نہیں، اب دفاعی اخراجات پوری دنیا دیکھ سکے گی۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کو 27 فروری کے لانگ مارچ میں شمولیت کی دعوت بھی دے دی۔ کہتے ہیں پیپلزپارٹی جب بھی لانگ مارچ کیلئے نکلی حکومتوں کو نقصان پہنچا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ آئین میں صدارتی نظام کی کوئی گنجائش نہیں ہے، وفاقی جمہوری اسلامی پارلیمانی نظام متفقہ آئین کےتحت ہے۔ ہم ناکام نہیں عوام کو مہنگائی سے نکالنا چاہتے ہیں۔