Thursday, March 28, 2024

حکومت نے نوازشریف کی جانب سے لوٹائی روشنی عوام سے چھین لی، مریم نواز

حکومت نے نوازشریف کی جانب سے لوٹائی روشنی عوام سے چھین لی، مریم نواز
February 12, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں کہ حکومت نے نوازشریف کی جانب سے لوٹائی روشنی عوام سے چھین لی۔

مریم نواز نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ پر ٹویٹ پیغام میں ردعمل دیتے ہوئے کہا یہ واحد حکومت ہے جس میں عوام خود اپنے خلاف لوڈشیڈنگ کرنے پر مجبور ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا  بجلی کی قیمتوں میں روزانہ اضافے سے بجلی عوام کے دسترس سے باہر ہوگئی ہے۔ عوام سے روٹی اور دوسری ضروریات زندگی چھیننے کے بعد عوام سے وہ روشنیاں بھی چھین لی گئیں۔

ادھر پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کی گئی۔