Friday, May 3, 2024

حکومت نے ملک میں بدترین معاشی بحران پیدا کردیا، اب مسئلہ قومی سلامتی کا بن گیا، اسد عمر

حکومت نے ملک میں بدترین معاشی بحران پیدا کردیا، اب مسئلہ قومی سلامتی کا بن گیا، اسد عمر
January 27, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - رہنماء تحریک انصاف اسد عمر کہتے ہیں، حکومت نے ملک میں بدترین معاشی بحران پیدا کردیا، اب یہ مسئلہ صرف معاشی نہیں، بلکہ قومی سلامتی کا مسئلہ بن گیا ہے۔

جمعہ کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ نو ماہ میں تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی، کون ذمہ دار ہے اس کا؟ قوم کو کون جوابدہ ہے؟ اگر 90 دن میں الیکشن نہ کرائے گئے تو آرٹیکل چھ کی کارروائی ہوسکتی ہے۔

اسد عمرنے کہا کہ پاکستان کے آئین پر ایک بڑا حملہ کیا جارہا ہے، پنجاب میں جانبدار نگران وزیراعلیٰ کی تعیناتی کیخلاف اور صوبے میں الیکشن کی تاریخ نہ دینے پر عدالت سے رجوع کیا ہے۔