Monday, June 27, 2022

حکومت نے ہاؤسنگ اسکیم پر عائد شرح سود کم کردی

حکومت نے ہاؤسنگ اسکیم پر عائد شرح سود کم کردی
February 14, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے ہاؤسنگ اسکیم پر عائد شرح سود کم کردی۔ 

حکومتی اسکیم کے ذریعے گھر بنانےوالوں کے لئے اچھی خبرہے، وفاقی حکومت نے ہاؤسنگ اسکیم پرشرح سود کم کردیا۔

ایک سے 5 سال تک کی مدت پر قرض لینے والوں پر شرح سود 3 فیصد سے کم کرکے 2 فیصد کردیا گیا۔ 6 سال سے 10 سال کی مدت کے لئے قرض لینے والوں کوشرح سود 5 فیصد نہیں بلکہ 4 فیصد دینا ہوگا۔ جو شہری 11 سے 15 سال مدت کے قرض لے گا اس کو اب 5 فیصد شرح سود دینا ہوگا۔