حکومت نے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کے استعفے کی منظوری دیدی

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی حکومت نے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کے استعفے کی منظوری دے دی۔
وزارت قانون نے آفتاب سلطان کے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آفتاب سلطان کا استعفی 15 فروری سے منظور کیا گیا ہے۔