Wednesday, May 8, 2024

حکومت نے چیمپئنز آف ریفارمز نیٹ ورک کی تشکیل کا آغاز کردیا

حکومت نے چیمپئنز آف ریفارمز نیٹ ورک کی تشکیل کا آغاز کردیا
January 4, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - حکومت نے چیمپئنز آف ریفارمز نیٹ ورک کی تشکیل کا آغاز کر دیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قومی ماہرین کی خدمات لی جائیں گی۔ ہنرمند پاکستانی ملک کا فخر ہیں جنھوں نے عالمی سطح پر اپنا مقام بنایا، سی او آر نیٹ ورک ماہرین کو اکٹھا کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔

انہوں ںے مزید کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار، ہم اپنے بہترین ٹیلنٹ کے ساتھ شراکت داری قائم کر کے ملک کو درپیش چیلنجز کو حل کرنے کے لیے عملی طریقے تلاش کر رہے ہیں۔