Friday, April 26, 2024

حکومت نے چھ سو سے زائد درآمدی پرتعیش اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھا دی

حکومت نے چھ سو سے زائد درآمدی پرتعیش اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھا دی
August 24, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - حکومت نے چھ سو سے زائد درآمدی پرتعیش اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھا دی۔ امپورٹڈ گوشت اور مچھلی پر ریگولیٹری ڈیوٹی دگنی ہو گئی۔

جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق امپورٹڈ گوشت اور مچھلی پر ریگولیٹری ڈیوٹی دگنی، امپورٹڈ دلیے اور آٹے پر ڈیوٹی 10 سے بڑھا کر 35 فی صد اوربرینڈڈ امپورٹڈ ڈرائی فروٹس اور بادام پر ڈیوٹی  20 سے بڑھا کر  74 فیصد کر دی گئی ہے۔

حکومت نے امپورٹڈ ڈرائی کیلے پر ڈیوٹی 10 سے بڑھا کر 74 ،امپورٹڈ انگور اور مالٹے پر ڈیوٹی  10 سے بڑھا کر  49 فیصد ،امپورٹڈ چاکلیٹ پر ڈیوٹی  10 سے 49  اورامپورٹڈ کوکو پاؤڈر پر ڈیوٹی  10 سے بڑھا کر 49 فیصد کردی ہے۔

نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ امپورٹڈ جام اور جیلی پر ڈیوٹی  20 سے بڑھا کر  49 فیصد ،امپورٹڈ باتھ روم فیٹنگز پر ڈیوٹی  30 سے 49 ،جیولری اورامپورٹڈ کراکری 49  فیصد جبکہ تمام امپورٹڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی  70 سے بڑھا کر 100 فیصد کر دی گئی۔