Friday, April 26, 2024

حکومت نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 25 پیسے کمی کردی، مریم اورنگزیب

حکومت نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 25 پیسے کمی کردی، مریم اورنگزیب
October 15, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے ہفتہ کو کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اکتوبر میں بجلی کی قیمت میں 4 روپے 25 پیسے کمی کی گئی۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا "قیمتیں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کم کی گئی ہیں،" وزیراطلاعات نے کہا کہ یہ وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے عوام کے لیے 'بڑا ریلیف' ہے۔

انہوں نے کہا کہ ستمبر کے بجلی کے بلوں میں وہی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام عوام پر بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بوجھ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے 14 اکتوبر 2022 کو مالی سال 2021-22 کے لیے چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے فیصلے کا اعلان کیا تھا۔