Thursday, March 28, 2024

حکومت نے اپنا کھیل ختم ہونیکا عندیہ دیدیا تو ہم نے اگلے لائحہ عمل کا، مولانا فضل الرحمٰن

حکومت نے اپنا کھیل ختم ہونیکا عندیہ دیدیا تو ہم نے اگلے لائحہ عمل کا، مولانا فضل الرحمٰن
February 12, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے لگتا ہے حکومت نے اپنا کھیل ختم ہونے کا عندیہ دے دیا، اسی لیے ہم نے بھی اگلے لائحہ عمل کا عندیہ دے دیا۔

ہفتہ کے روز رائیونڈ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بائیڈن فون نہیں کرتا، مودی فون نہیں اٹھاتا، چین کے دورے پر جاتے ہیں تو ان کی قیادت ملاقات کرنا ضروری نہیں سمجھتی، اتنی کامیاب خارجہ پالیسی ہے تو قریشی کو ایوارڈ کیوں نہیں دیا؟۔ دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے تو  پرویزخٹک کو کیوں محروم رکھا؟

مولانا نے کہا وہ لوگ سیاست دان بنے ہیں جن کو معلوم نہیں سیاست کس زبان کالفظ ہے، ایسے وزراء کو تمغے دیئے گئے جن کا نام لینا شرافت کے خلاف ہے۔ انہوں نے حسن کارکردگی کی بنیاد پر ایوارڈ تقسیم کیے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا خود کہتے ہیں معاشی ترقی کے اشارے مل رہے ہیں، ایسا ہے تو خزانے اور معیشت کو کیوں محروم رکھا، لگتا ہے انہوں نے اپنا کھیل ختم ہونے کاعندیہ دے دیا ہے۔