Thursday, March 28, 2024

حکومت ناجائز ہے، اب جب ان کی باری آئی تو اسے ضمیر فروشی کہہ رہے ہیں، مولانا فضل الرحمٰن

حکومت ناجائز ہے، اب جب ان کی باری آئی تو اسے ضمیر فروشی کہہ رہے ہیں، مولانا فضل الرحمٰن
March 21, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے حکومت ناجائز ہے، اب جب ان کی باری آئی تو اسے ضمیر فروشی کہہ رہے ہیں۔

تحریک عدم اعتماد سےقبل جلسے روکنے کی درخواست پر سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عدالت بھی پاکستان کا ایک ادارہ ہے، پہلی مرتبہ سپریم کورٹ آیا ہوں۔ سیاسی جدوجہد کررہے ہیں۔

مولانا نے کہا اس حکومت کی کوئی بھی کل سیدھی نہیں ہے، یہاں نہ جمہوریت ہے اور نہ ہی آمریت۔ چور دروازے سے آنے والے مختلف حیلوں، بہانوں سے طول دینا چاہتے ہیں۔ جب ان کیلئے جہاز گھوم رہے تھے، اس وقت یہ اسے ضمیر کی آواز کہتے تھے۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اپنے بارے میں صدر یا وزیراعظم بننے سے متعلق سوال گول کرگئے۔