Friday, April 26, 2024

حکومت متنازعہ پیکا قانون واپس لینے پر تیار

حکومت متنازعہ پیکا قانون واپس لینے پر تیار
March 3, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - حکومت متنازعہ پیکا قانون واپس لینے پر تیار ہو گئی۔ پرویز الہی کو معاملے میں اختیار دے دیا گیا۔

فواد چودھری کا کہنا ہے پیکا آرڈیننس پر چودھری پرویز الہیٰ سے بات ہوئی۔ ان سے کہا پیکا آرڈیننس پر آپ آگے بڑھیں۔  اسپیکر پنجاب اسمبلی پیکا آرڈیننس پر جس طرح کہیں گے اس طرح کر لیں گے۔ پیکا سے متعلق مشاورتی کمیٹی ایک ٹائم فریم رکھ لے۔ مقررہ وقت میں حتمی ڈھانچہ پیش کر دے تو اچھی بات ہے۔