Saturday, May 4, 2024

حکومت مہنگائی کم نہیں کر سکتی تو بڑھنے بھی نہ دے، پرویز الہٰی

حکومت مہنگائی کم نہیں کر سکتی تو بڑھنے بھی نہ دے، پرویز الہٰی
January 13, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی کم نہیں کر سکتی تو بڑھنے بھی نہ دے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی کا کہنا ہے ہمیں اندازہ ہے کہ اس وقت ملک میں مہنگائی کا شدید طوفان بر پا ہے، جمہوری حکومت کی مضبوطی کیلئے عوام کی پریشانیوں کو کم کرنا ہو گا۔ عوام کو ریلیف دیے بغیر جمہوری حکومت کی بنیاد نہیں رکھی جا سکتی۔

چودھری پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ مہنگائی کنٹرول کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے فوری اقدامات کرنا ہونگے۔ حکومت کو چاہیے کہ عوام کی مشکلات اور پریشانیوں کو فوری حل کرے، حکومت مہنگائی کم نہیں کر سکتی تو بڑھنے بھی نہ دے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ق پنجاب سینیٹر کامل علی آغا کی رہائش گاہ پہنچے، انہوں نے کامل علی آغا کے بڑے بھائی ڈاکٹر کاظم علی آغا کی وفات پرفاتحہ خوانی کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

سابق ارکان اسمبلی وقاص حسن موکل اور آمنہ الفت سمیت مسلم لیگی رہنما و کارکن بھی موجود تھے۔