Wednesday, May 8, 2024

حکومت کی تبدیلی سے جاری منصوبے بند نہیں ہونے چاہئیں، احسن اقبال

حکومت کی تبدیلی سے جاری منصوبے بند نہیں ہونے چاہئیں، احسن اقبال
January 4, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ کم وسائل میں زیادہ مسائل حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

بدھ کے روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج مالی بحران ہے جو ہمیں 4 سال بعد ورثے میں ملا۔ کم وسائل میں زیادہ مسائل حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے ملکر کام کرنا ہوگا۔

احسن اقبال نے کہا کہ مشکل صورتحال کے باوجود ملک کو درست سمت لے جانے کی کوشش میں ہیں۔ ماضی کے مقابلے آج ہمیں زیادہ محنت کی ضرورت ہے۔ غیر ضروری اخراجات کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔