Saturday, May 18, 2024

حکومت کی سپریم کورٹ سے پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف درخواستیں مسترد کرنیکی استدعا

حکومت کی سپریم کورٹ سے پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف درخواستیں مسترد کرنیکی استدعا
May 6, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - حکومت نے سپریم کورٹ سے پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا کردی۔

حکومت کی سپریم کورٹ سے استدعا، درخواستوں کیخلاف 8 صفحات کا جواب جمع کرادیا۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپرویسجرل قانون کیخلاف درخواستیں مسترد کی جائیں، معاملے کی سماعت کیلئے فل کورٹ تشکیل دیا جائے۔

حکومت نے موقف اپنایا ہے کہ پارلیمنٹ سے پاس کرائے گئے قانون کیخلاف درخواستیں انصاف کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ہے، پارلیمنٹ کے قانون سازی کے اختیار پر کوئی قدغن نہیں، ماسٹر آف روسٹر کے تصور کو قانونی تحفظ حاصل نہیں، نئے قانون سے عدلیہ کے اختیارات میں کمی نہیں ہوگی، چیف جسٹس کا آئین کے آرٹیکل 184/3 کا اختیار ریگولیٹ ہوگا۔

حکومت کا مزید کہنا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 10 اے فیئر ٹرائل کا حق دیتا ہے، اور آرٹیکل 184/3 میں نظر ثانی کا اختیار بڑا محدود ہے، فیئر ٹرائل کیلئے اپیل کا حق ضروری ہے۔

حکومت نے مقدمہ میں فل کورٹ بنانے تشکیل دینے کی متفرق درخواست بھی دائر کردی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ قانون کیخلاف درخواستیں اہم نوعیت کا آئینی معاملہ ہے، ماضی آئینی نوعیت کے ایسے مقدمات کیلئے فل کورٹ بینچ تشکیل دئیے گئے، فل کورٹ استدعا کا مقصد کسی جج کے شامل کرانا مقصد نہیں، وفاق کو سپریم کورٹ کے تمام ججز پرکا اعتبار ہے۔