Saturday, May 4, 2024

حکومت کی عوام کو حج کے نام پر فراڈ کرنیوالوں سے ہوشیار رہنے کی ہدایت

حکومت کی عوام کو حج کے نام پر فراڈ کرنیوالوں سے ہوشیار رہنے کی ہدایت
January 13, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے عوام کو حج کے نام پر فراڈ کرنے والوں سے ہوشیار رہنے کی ہدایت کردی۔

وزارت مذہبی اُمور کا کہنا ہے کہ ابھی تک حج پالیسی تیار نہیں ہوئی، نہ ہی کسی کو حج بکنگ کی اجازت ہے۔

اپنے بیان میں وزارتِ مذہبی اُمور نے اپیل کی کہ حج کے خواہش مند افراد وزارت کی جانب سے باقاعدہ پالیسی کے اعلان کا انتظار کریں۔ کسی بھی فرد یا ادارے کو پیسے اور پاسپورٹ جمع مت کروائیں۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ جعلی حج بکنگ کرنے والے افراد یا کمپنی کی شکایات کیلئے حج ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔

اس سے قبل کورونا کے حوالے سے سعودی حکومت نے عازمین حج کے لئے پاکستان کی چینی ویکسین رجسٹرڈ کرنے کی درخواست کو منظور کیا تھا۔

سعودی حکومت نے عازمین حج کے لئے کورونا ویکسینیشن کی شرط عائد کی تھی اس سلسلے میں پاکستانی وزارت خارجہ نے سعودی حکومت سے رابطہ کیا تھا۔