Saturday, May 4, 2024

حکومت کو گھر بھجوانے کیلئے کوئی بھی طریقہ ہو اسے آزمانا چاہیے، مریم نواز

حکومت کو گھر بھجوانے کیلئے کوئی بھی طریقہ ہو اسے آزمانا چاہیے، مریم نواز
January 13, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کہتی ہیں کہ حکومت کو گھر بھجوانے کیلئے کوئی بھی طریقہ ہو اسے آزمانا چاہیے، پہلے لگتا تھا حکومت کو مدت پوری کرنی چاہیے۔

جمعرات کے روز مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا اس حکومت کی نااہلی، نالائقی ساری دنیا کے سامنے ہے۔ مری میں لوگ برفباری سے نہیں ان کی بے حسی سے مرے ہیں۔ خاندانوں کے خاندان مر گئے یہ ہیٹر لگاکر گھروں میں سوتے رہے۔

اُنہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو اب عوام کے کہنے پر چلنا پڑے گا، ووٹ کو عزت دو سیاسی جماعتوں کا ہی نہیں عوام کا بیانیہ بھی بن گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ایم پی اے بلال یاسین کے گھر پہنچیں، مریم نواز نے بلال یاسین کی عیادت کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ بلال یاسین نے مریم نواز سے اظہارِتشکر کیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ بلال یاسین نے میری والدہ کے الیکشن میں بہت کام کیا، انہوں نے وفاداری کی ایک مثال سیٹ کی ہے۔