Sunday, May 19, 2024

حکومت کو آئی ایم ایف کی سب سے بڑی شرط پوری کرنے میں مشکلات

حکومت کو آئی ایم ایف کی سب سے بڑی شرط پوری کرنے میں مشکلات
September 8, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - حکومت کو آئی ایم ایف کی سب سے بڑی شرط پوری کرنے میں مشکلات درپیش ہیں۔ حکومتی ٹیم کی گزشتہ روز میٹنگ کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

ذرائع وزارت نجکاری کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر کو مسستحکم کرنے کے لیئے حکومت بجلی، پٹرولیم اور گیس کے شعبے کی نجکاری کو سب سے اہم قرار دے رہی ہے تاہم گذشتہ روز ہونے والی اہم میٹنگ میں نجکاری میں مشکلات کا عملی حل تلاش نہ کیا جا سکا۔

ذرائع نجکاری کمیشن نے یہ بھی بتایا کہ  پٹرولیم ریٹیل پرائس متعین کرنے کا حکومتی اختیار ختم ہونے سے  ملک کے شمال میں فی لٹر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بے قابو ہونے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ اوگرا اور نیپرا  ناکارہ پرزہ بن کررہ جائینگے جس کی  سیاسی قیمت بھی دینا  کافی مشکل ہو گا۔

نجکاری کمیشن ذرائع نے  بتایا کہ میٹنگ میں بجلی، پٹرولیم اور گیس شعبے کی ڈی ریگولیشن کو سب سے مشکل مرحلہ قرار دیا گیا۔ اجلاس میں زرمبادلہ کے استحکام کے لیئے اس فارمولے کا از سر نو جائزہ لینے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور ڈالر کی قیمت کا تعین مارکیٹ میں کرائے جانے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا۔