Friday, May 17, 2024

حکومت خطے میں امن و استحکام کیلئے کردار ادا کررہی ہے، وزیراعظم

حکومت خطے میں امن و استحکام کیلئے کردار ادا کررہی ہے، وزیراعظم
May 4, 2023 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں اپنی رہائش گاہ پر مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں، وزیراعظم کل دولت مشترکہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف ہفتہ کو شاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کریں گے، تاج پوشی کی تقریب ویسٹ منسٹر ایبی میں ہوگی۔

وزیراعظم کہتے ہیں حکومت خطے میں امن و استحکام کی مشترکہ اقدار کو آگے بڑھانے کیلئے کردار ادا کررہی ہے، بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائےخارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کا فیصلہ ایس سی او چارٹر اور کثیر جہتی کے تحت ہماری وابستگی کی عکاسی کرتا ہے۔