Thursday, March 28, 2024

حکومت کے پاس گرتی معیشت کو سنبھالنے کا کوئی طریقہ کار نہیں، عمران خان

حکومت کے پاس گرتی معیشت کو سنبھالنے کا کوئی طریقہ کار نہیں، عمران خان
September 16, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے حکومت کے پاس گرتی معیشت کو سنبھالنے کا کوئی طریقہ کار نہیں۔

عمران خان نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا ملکی معیشت کا براہ راست تعلق سیاسی استحکام سے ہے۔ سیاسی معاملات درست نہ ہوئے تو روپے کی قدر یونہی گرتی رہے گی۔

عمران خان نے اپنی حکومت کا موجودہ حکومت اور ن لیگ کی سابق حکومت کے ساتھ موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ آج تاریخی مہنگائی ہے،پٹرول سے لے کر آٹا اور کھانے پینے کی ہر چیز کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔

عمران خان نے کہا فوری طور پر انتخابات کا اعلان نہ کیا گیا اور انہیں دیوار سے لگایا جاتا رہا تو وہ بہت جلد عوام کو احتجاج کی کال دیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی اور بڑھے گی۔ انہوں نے آئی ایم ایف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے حالات سری لنکا کی طرز پر دیوالیہ کی جانب بڑھ رہے ہیں۔