Monday, May 6, 2024

حکومت کا تیس نومبر تک پٹرولیم قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

حکومت کا تیس نومبر تک پٹرولیم قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان
November 16, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - حکومت نے تیس نومبر تک پٹرولیم قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔

 پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس میں کیا۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی رد وبدل نہیں کیا جا رہا۔ تیس نومبر تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھیں گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول 224 روپے 80 پیسے فی لٹر کی سطح پر برقرار رہے گا۔ ہائی سپیڈ ڈیزل 235 روپے 30 پیسے فی لٹر، مٹی کا تیل 191 روپے 83 پیسے فی لٹر کی سطح پر برقرار رہے گا۔ لائیٹ ڈیزل 186 روپے 50 پیسے فی لٹر رہے گا۔

 اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک سود پر دائر اپیلیں واپس لیں گے۔ سپریم کورٹ میں مؤقف تحریری طور پر دے دیا ہے۔