Friday, May 3, 2024

حکومت کا تاجروں کیلئے بڑا اعلان، پورٹس پر پھنسے تمام کنٹینرز کے چارجز معاف کردیئے

حکومت کا تاجروں کیلئے بڑا اعلان، پورٹس پر پھنسے تمام کنٹینرز کے چارجز معاف کردیئے
January 23, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - وفاقی وزیر برائے بحری امور سینیٹر فیصل سبز واری نے کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم پر پھنسےکنٹینرز کا جرمانہ معاف کرنے کا اعلان کر دیا۔

تاجر برادری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ پورٹس پر شپنگ لائنز کے ہزاروں کنٹینرز پھنسے ہیں، سب کے چارجز سو فیصد ختم کردیئے، تمام کنٹینرز کو آف ڈاک ٹرمینلز پر شفٹ کردیں گے،

اُنہوں نے کہا کہ شپنگ کمپنیوں نے بھی ڈیمرج کے چارجز میں معقول رعایت دینے کی حامی بھر لی ہے، کوئی شپنگ لائن بزنس بند نہیں کررہی۔