Thursday, April 25, 2024

حکومت کا ساتھ نبھائیں یا اپوزیشن کے پاس جائیں؟ قاف لیگ کی مشاورت

حکومت کا ساتھ نبھائیں یا اپوزیشن کے پاس جائیں؟ قاف لیگ کی مشاورت
March 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد میں قاف لیگ کا اجلاس ہوا، حکومت کا ساتھ نبھائیں یا اپوزیشن کے پاس جائیں؟ پر غور کیا گیا۔

قاف لیگ نے مشاورت کل بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا، اتحادیوں کی مشاورت سے فیصلے کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس کے شرکاء نے کہا حکومت کی کارکردگی سے کوئی بھی اتحادی خوش نہیں، یہ نہ ہو دیر ہو جائے، ادھر کے رہیں نہ ادھر کے۔

مسلم لیگ قاف کے سربراہ چودھری شجاعت نے کہا قاف لیگ کسی بھی کشمکش کا شکار نہیں، کل کے اجلاس میں حتمی فیصلے کا امکان ہے۔