Tuesday, April 16, 2024

حکومت کا رمضان پیکج کے طریقہ کار تبدیل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا رمضان پیکج کے طریقہ کار تبدیل کرنے کا فیصلہ
March 15, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی حکومت نے رمضان پیکج کے طریقہ کار تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت صنعت وپیداوار نے 19 اشیاء پر 8 ارب 28 کروڑ کی سبسڈی کا میکنزم تبدیل کرنے کی سفارش کردی۔ آٹا، چینی، گھی، دالوں، چاول، دودھ اور مشروبات پر سبسڈی کا طریقہ کار تبدیل کیا جائے گا۔

وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت رجسٹرڈ افرا د کو سستے دام پر اشیاء فراہم کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔ احساس رعایت راشن پروگرام کے تحت دو کروڑ افراد رجسٹرڈ ہوئے جبکہ صرف 25 لاکھ کی تصدیق ہوسکی ہے۔

وزارت صنعت وپیداوار کا کہنا ہے کہ فیصلہ تبدیل نہ کیا توکروڑوں مستحق افراد رمضان میں سستے دام پر اشیاء حاصل کرنے میں ناکام رہیں گے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی سے ملک بھر کے تمام افراد کو یکم اپریل سے آخری رمضان تک ارزاں نرخوں پر اشیاء کی فراہمی کی منظوری طلب کی گئی تھی۔