Saturday, May 18, 2024

حکومت کا قومی سلامتی پالیسی کا مخصوص حصہ پبلک کرنے کا فیصلہ

حکومت کا قومی سلامتی پالیسی کا مخصوص حصہ پبلک کرنے کا فیصلہ
January 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے قومی سلامتی پالیسی کا مخصوص حصہ پبلک کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اکنامک سکیورٹی کو قومی سلامتی پالیسی میں مرکزی حیثیت حاصل ے۔ خطے میں امن، رابطہ کاری اور ہمسایوں سے تجارت بنیادی نکات میں شامل کیئے گئے ہیں۔ وزیر اعظم جمعہ کو پچاس صفحات پر مشتمل غیر خفیہ نکات کا اجرا کریں گے۔ پالیسی اکانومی، ملٹری اور ہیومن سکیورٹی کے تین بنیادی نکات پر مشتمل ہے۔ مسئلہ کشمیر کا حل پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔ پاکستان میں قومی سلامتی سے متعلق پہلی بار جامع پالیسی تیار کی گئی۔ سلامتی پالیسی پر سالانہ بنیادوں پر نظرثانی کی جائے گی۔ نئی حکومت کو پالیسی پر ردوبدل کا اختیار حاصل ہو گا۔ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی پالیسی کی وارث ہو گی۔ ہر مہینے حکومت نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کو عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہو گی۔

قومی سلامتی پالیسی میں دو سے زائد ایکشن وضع کئے گئے۔ پالیسی ایکشن کا حصہ کلاسیفائیڈ تصور ہو گا۔ قومی سلامتی پالیسی میں ہائبرڈ وار فیئر پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی۔ قومی سلامتی پالیسی میں ملکی وسائل کو بڑھانے کی حکمت عملی دی گئی۔ پالیسی پر سیاسی فریقین کو اعتماد میں لینے کے لئے نیشنل سیکیورٹی ڈویژن آمادہ ہو گئی۔ شہروں کی جانب ہجرت، صحت، پانی اور ماحولیات، فوڈ اور صنفی امتیاز ہیومن سیکیورٹی کے اہم عنصر، ایران کے ساتھ معاملات عالمی پابندیاں ختم ہونے کے بعد آگے بڑھانے کا اختیار حکومت وقت کو تجویز کیا گیا۔ گڈ گورننس، سیاسی استحکام ،فیڈریشن کی مضبوطی پالیسی کا حصہ ہے۔