Thursday, May 19, 2022

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
May 1, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

پٹرول اور ڈیزل آئندہ 15 دن تک پرانی قیمتوں پر ہی دستیاب ہوں گے، وزارت خزانہ نے پٹرولیم قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی سبسڈی میں 21 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سبسڈی 73 روپے چار پیسے اور پٹرول پر سبسڈی 29 روپے60  پیسے فی لٹر کردی گئی۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے 28 اپریل 2022ء کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی تھی۔ اس سے قبل 23 اپریل 2022ء کو وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر سبسڈی ختم کرنے کا عندیہ دے دیا تھا۔