Saturday, April 27, 2024

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان
May 15, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان کر دیا۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرس میں کہا کہ حکومت کا فی الحال پیٹرولیم مصنوعات بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے عوام پر بوجھ ڈالنے سے انکار کر دیا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس میں عمران خان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ حکومت سے نکالا گیا آدمی بڑا فرسٹیٹڈ ہے۔ خان صاحب نے ایک روپے کا خرچ کم نہیں کیا۔ چار میں سے تین سال ایل این جی منگوانا بھول گئے۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتی نہ بڑھانے کا اعلان کیا لیکن ساتھ ہی اپنے ٹویٹ میں پیٹرول ڈیزل مہنگا کرنے کا عندیہ بھی دیدیا۔ وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر حکومت اپنے فیصلے پر نظرثانی کر سکتی ہے۔