اسلام آباد (92 نیوز) - پی ٹی آئی رہنماء اسد عمر کا کہنا ہے حکومت کا خوف بڑھتا جا رہا ہے، فیصلے بھی بدلتے جا رہے ہیں۔
سوموار کو انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے ریڈ زون سے شروع ہوئے پھر زیرو پوائنٹ اور اب ائیرپورٹ تک جا پہنچے ہیں۔ ائیرپورٹ تک اس کیے پہنچے کیوں کہ ان کا بھاگنے کا وقت آ گیا ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ کیا ریاست کے ادارے اب اپنا کردار ادا کریں گے؟ اعظم سواتی سپریم کورٹ کے باہر بیٹھے ہوئے ہیں، کیا ارشد شریف کی فیملی کو انصاف ملے گا؟ ریاست کے اداروں نے فیصلہ کرنا ہے عوام اپنا فیصلہ کر چکی ہے۔