Thursday, March 28, 2024

حکومت کا ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد ظفراقبال کیخلاف ریفرنس دائر نہ کرنے کا فیصلہ

حکومت کا ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد ظفراقبال کیخلاف ریفرنس دائر نہ کرنے کا فیصلہ
February 18, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد ظفراقبال کیخلاف ریفرنس دائر نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اٹارنی جنرل عمران وسیم کہتے ہیں وزیراعظم نے جج کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت نہیں دی۔ عدالتی فیصلوں کیخلاف ریفرنس دائر نہیں ہوسکتے، فیصلے کیخلاف اپیل کرنا پراسیکیوشن کا حق ہے۔

چند روز قبل سیشن عدالت نے صحافی محسن بیگ کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔ پانچ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ ایف آئی اے نے سرچ وارنٹ کے بغیر چھاپہ مارا۔ حکم دیا کہ "مارگلہ کے ایس ایچ او نے جعلی کارکردگی دکھانے کے لیے مقدمہ درج کیا۔"

جن لوگوں نے چھاپہ مارا ان کے پاس اس حوالے سے کوئی اختیار نہیں تھا، عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو ایس ایچ او کے خلاف کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا تھا۔