Tuesday, April 23, 2024

حکومت کا آئی ایس پی آر کے بیان کی روشنی میں عمران خان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

حکومت کا آئی ایس پی آر کے بیان کی روشنی میں عمران خان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
November 6, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - حکومت نے آئی ایس پی آر کے بیان کی روشنی میں عمران خان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا، عمران خان کے ساتھیوں کے خلاف بھی ایکشن ہوگا۔

ملک میں احتجاج اور جلاؤ، گھیراؤ کرنے والوں کیخلاف اب سخت ایکشن ہوگا، وفاقی حکومت نے فیصلہ کرلیا۔

وفاقی حکومت نے یہ فیصلہ لاہور میں وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اہم بیٹھک میں ہوا، اجلاس میں یہ فیصلہ بھی ہوا کہ اداروں پر بےبنیاد الزام لگانے پر وفاقی حکومت اپنے اختیارات استعمال کرے گی۔

آئی ایس پی آر کے بیان کی روشنی میں عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے ریاست اور اداروں کے خلاف بیانات پر قانونی کارروائی ہوگی، کارروائی کیلئے آئینی و قانونی ماہرین پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔