Saturday, May 21, 2022

حکومت کا آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے سپریم کورٹ میں ریفرنس فائل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے سپریم کورٹ میں ریفرنس فائل کرنے کا فیصلہ
March 18, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - حکومت نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے سپریم کورٹ میں ریفرنس فائل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 

فواد چودھری کا ٹویٹ پیغام میں کہنا ہے پی ٹی آئی کے پارٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ سے بکنے اور وفاداریاں بدلنے پر ارکان کے خلاف کارروائی کیلئے قانونی حیثیت پر رائے لی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہارس ٹریدنگ پر وفاداریاں بدلنے والے ارکان کی ناہلی تاحیات ہوگی یا دوبارہ الیکشن لڑنا ہو گا؟ سپریم کورٹ سے درخواست کی جائیگی کے اس ریفرینس کو روزانہ کی بنیاد پر سن کر فیصلہ سنایا جائے۔